Type Here to Get Search Results !

Blood bank

 



*بلڈ بینک*

*خون انسانی زندگی کیلئے ایک اہم حیثیت کا حامل ہے۔ بدن میں خون کی کمی کے باعث مختلف قسم کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔ اکثر اوقات انسان کو خون کی کمی کا سامنا کرتا پڑتا ہے۔ جیسے کسی خاص بیماری کے موقع پر خون کو بدلنا پڑتا ہے  یا اگر ایکسیڈنٹ ہو جائے تو خون کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایسے میں بر وقت خون دینے کیلئے بلڈ بینک بنائے گئے ہیں جہاں خون کو ذخیرہ کیا جاتا ہے اور ایمرجنسی کے موقع پر خون دیا جاتا ہے ۔*

*بلڈ بینک ایک ایسا مرکز ہے جہاں خون کے عطیہ کے نتیجے میں جمع ہونے والا خون ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ اور بعد میں اسے خون کے ضرورت مند افراد یا مریضوں میں منتقلی کے لئے محفوظ کیا جاتا ہے۔*

 *"بلڈ بینک" کی اصطلاح عام طور ھسپتال کے اس اھم شعبہ سے بھی مراد لیجاتی ھے۔ جہاں پر خون کو محفوظ کیا جاتا ہے۔ مریضوں کی ضرورت کی بنا پر انہیں فراہم کیا جاتا ہے اورجہاں خون کی مصنوعات کا ذخیرہ ہوتا ہے۔ بلڈ بینک میں خون کو محفوظ کرنے سے پہلے خون کا عطیہ کرنے والے افراد کے خون کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے تاکہ مریض یا ضرورت مند فرد کو خون کی منتقلی سے متعلقہ منفی واقعات کے خطرے کو کم یا ختم کیا جا سکے تاہم بلڈ بینک کسی کلیکشن سینٹر کا درجہ بھی رکھتا ھے، جہاں صرف خون کو اکٹھا اور محفوظ کیا جا سکے اور اسپتالوں میں مریضوں کو منتقل کیا جا سکے ۔*

*دنیا کے پہلے خون کے بینک کے قیام کا سہرا ایک کینڈین ڈاکٹر نارمل ہیتھیون کے سر ہے، جس نے ہسپانوی جنگ کے دوران اسے قائم کیا، اس کے بعد پہلی جنگ عظیم کے دوران بینک میں اسٹور کیے گئے خون کو زخمیوں کی جان بچانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ البتہ باقاعدہ رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات اسٹورکرنے کے لیے پہلا خون بینک 1922 مین انگلستان میں قائم ہوا تھا۔ سوویت یونین دنیا کا پہلا ملک تھا، جس نے اسپتالوں میں داخل مریضوں کو فراہمی خون کے لیے دنیا کا پہلا خون بینک قائم کیا۔*

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.