Type Here to Get Search Results !

خون کا عطیہ اور اس کی بینکاری*

 



*خون کا عطیہ*

*خون کا عطیہ اور اس کی بینکاری*


*ڈونر کا انتخاب:*


*ڈونر کی عمر کم از کم اٹھارہ سال ہو۔*


*ڈونر کا وزن کم از کم 50kg ہو۔اسے کبھی یرقان(Jaundice) نہ ہوا ہو۔ (پیدائشی یرقان اس سے مثتثنٰی ہے)*


*گذشتہ چھہ ماہ میں ملیریا نہ ہوا ہو۔*


*دل کی بیماری، بلڈ پریشر، شوگر وغیرہ نہ ہو۔*


*کبھی خون نہ لگا ہو*


*اگر ڈونر کی میجر سرجری ہوئی ہو تو اسے کم از کام ایک سال گزر چکا ہو*


*اگر اس سے پہلے خون دیا ہو تو دوبارہ خون دیتے وقت کم از کم 3 ماہ کا وقفہ رکھا جائے۔*


*خون کی کمی نہ ہو کم از کم ڈونر کا ھیمو گلوبن mg/dl۔ 12.5 سے زیادہ ھو*


*خون دیتے وقت بخار یا کسی قسم کا کوئی انفیکشن نہ ہو*


*بغیر کچھ کھائے خون نہ دیا جائے*


*ڈونر کوئی دوا لے رہا ہو تو اس کے بارے میں مکمل معلومات لی جائیں*


*نشہ آور ادویات استعمال نہ کرتا ہو*


*ان تمام باتوں کی تسلی کر لینے کے بعد ڈونر سے خون لے لیا جاتا ہے جسکی مقدار تقریبا 540 ملی لیٹر ہوتی ہے*


*ایک صحت مند شخص مین تقریبا 5 لیٹر خون موجود ہوتا ہے*


*جس بیگ میں خون لیا جاتا ہے اس میں خون اور anticoagulantکی مقدار: مندرجہ ذیل ھونی چاھئے*


۔ *anticoagulant = 75ml*

۔ *Blood = up to 450 ml*

*یعنی خون کو جمنے سے روکنے والی اینٹی کوآگیلینٹ (ایسڈ سائیٹریٹ ڈیکسٹروز ) 75 ملی لیٹر* 

*اور ڈونر کا خون 450 ملی لیٹر*


۔ *(Anticoagulant (ACD  وہ کیمیکل ہے جو خون کو جمنے سے بچاتا ہے اور اس کے خلیات کو زندہ رہنے کے لئے بنیادی غذا فراہم کرتا ہے۔*


*ڈونرسے خون حاصل کرنے بعد مختلف بیماریوں کے لئے اس کی اسکریننگ کی جاتی ہے*

 *مثلا ایچ آئی وی، ہیپاٹائٹس بی، ہیپاٹائٹس سی،syphilis ،ملیریا اور دیگر منتقل ہونے والی بیماریوں کی جانچ پڑتال۔*


*خون کے اجزاء:*

*خون کے مختلف اجزاء کو الگ الگ کر لیا جاتا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں*


*خون کے سرخ خلیات (packed cells)*

*پلیٹیلیٹس Platelets*

*پلازما Plasma*

*فیکٹرز (factor concentartes)۔ مثلا فیکٹر VIII، فیکٹر IX وغیرہ*


*مکمل خون کی منتقلی کا تصور تقریبا ختم ہو چکا ہے۔ اب مریض کو خون کا وہی جز دیا جاتا کہ جس کی اسے ضرورت ہو۔ بہت کم صورتوں میں مریض کو مکمل خون لگایا جاتا ہے۔*


*خون کے اجزاء اور ان کا استعمال*


*مکمل خون:* 

*خون کے بہت زیادہ بہہ جانے کی صورت میں مکمل خون لگایا جاتا ہے۔ مثلا کسی ایکسڈینٹ کے بعد سرخ خلیات(Packed Cells): اگر مریض کا ہیموگلوبن خطرناک حد تک کم ہو گیا ہو۔*

*پلیٹیلیٹس (Platelets):* 

*جب خون میں پلیٹیلیٹس کی تعداد معمول سے بہت کم ہو جائے مثال کے طور پر ڈینگی یا ڈینگی ہیمرجک فیور*


*پلازما (Fresh Frozen Plasma): مریض کا خون کسی وجہ سے بہت گاڑھا ہو گیا ہو۔*

*فیکٹرز (Factor Concentrates):*

*یہ خون کو جمانے والے مختلف فیکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لئے دئیے جاتے ہیں۔ مثلا*


*1۔ ہیموفیلیا اے میں فیکٹر VIII کی شدید کمی ہوتی ہے جس کو پورا کرنے کے لئے Factor VIII concentrates دیئے جائیں گے۔*


*2۔ ہیموفیلیا بی میں فیکٹر IX کی کمی ہوتی ہے جسے پورا کرنے کے لئے Factor IX concentrates د یئے جاتے ہیں۔*


*خون کے تجزئیے:*


*سب سے پہلے خون کا گروپ معلوم کیا جاتا ہے۔*


*خون کے مندرجہ ذیل چار بنیادی گروپس ہیں:*

*بلڈ گروپ "اے"*

*بلڈ گروپ" بی"*

*بلڈ گروپ" اے بی"*

*بلڈ گروپ "او"*


*اس کے ساتھ ہی خون میں  Rh اینٹی باڈی کی موجودگی یا غیر موجودگی دریافت کی جاتی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی گروپ کو بالترتیب مثبت یا منفی کہا جاتا ہے۔*


*مریض اور ڈونر کے خون کا گروپ خواہ ایک ہو مگر پھر بھی اس بات کا احتمال ہوتا ہے کہ ڈونر کا خون مریض کے جسم میں داخل ہو کر مضر رد عمل ظاہر کر دے، اس امکان کو ختم کرنے کے لئے بلڈ بینک میں ڈونر کے خون کو مریض کے خون کے ساتھ ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور کسی قسم کا ردِ عمل ظاہر نہ ہونے کی صورت میں یہ خون مریض کو لگا دیا جاتا ہے۔*


*خون کے مذکورہ تجزئیے کو کراس میچ (Cross-match) کہا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے مریض کے پلازما میں ایسی اینٹی باڈیز دریافت کی جاتی ہیں جو کسی بھی صورت میں ڈونر کے سرخ خلیات کے ساتھ ردِ عمل کر کے انہیں توڑ پھوڑ سکتی ہیں۔ خون کے طلب کئیے جانے کے بعد یہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔*


*خون اور اس کے اجزاء کی محفوظ ذخیرہ کاری:*


*خون اور اس کے اجزاء کو مختلف درجہ حرارت پر ان کی معینہ مدت تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے۔*


*مکمل خون: 6-2 ڈگری سینٹی گریڈ پر 35-28 روز کے لئے*


*سرخ خلیات: 6-2 ڈگری سینٹی گریڈ پر 35-28 روز کے لئے*



*پلیٹیلیٹس: کمرے کے درجہ حرارت (25-20 ڈگری سینٹی گریڈ) پر 5 روز کے لئے۔ اس دوران پلیٹیلیٹس کو ایسی سطح مہیا کی جاتی ہے جو انہیں مسلسل حرکت میں رکھے، اسے agitator کہا جاتا ہے۔*


*پلازما:* 

*35- سے 80- ڈگری سینٹی گریڈ پر تقریبا ایک سال کے لئے*


*فیکٹرز: 35- سے 80- ڈگری سینٹی گریڈ پر تقریبا ایک سال کے لئے*


۔ *Cross-match کیا ہوا خون بغیر Cross-match کئیے خون سے الگ رکھا جاتا ہے۔ اگراس خون کا اجراء ایک ہفتے تک نہ ہو تو اسے واپس بغیر Cross-match کئیے خون میں رکھ دیا جاتا ہے۔*


*روزانہ خون کے ہر بیگ کی expiry۔ date دیکھی جاتی ہے۔ وہ بیگ جو ایکسپائر ہو چکے ہوں یا جن میں اسکریننگ کے دوران کسی انفیکشن کے شواہد ملے ہوں، انہیں فوری طور پر ضائع کر دیا جاتا ہے۔*




*اچھے اور معیاری بلڈ بینکس خون کی خرید و فروخت کی مذمت اور ممانعت کرتے ہیں اور "خون کے بدلے خون دینے" کے اصول پر کاربند رہتے ہیں۔*

*ایک بلڈ بینک کی ساکھ بنیادی طور پر ڈونر کی فراہم کردہ معلومات پر منحصر ہوتی ہے۔ اگر ڈونر خون دیتے وقت غلط بیانی سے کام لے تو بلڈ بینک کے عملے کے پاس ایسا کوئی آلہ نہیں جو اس کے بیان کی صداقت کو پرکھ سکے۔*


*پاکستان کے اچھے بلڈ بینکس اور اسپتالوں میں بھی فقط چند بیماریوں کے لئے خون کی اسکریننگ کی جاتی ہے جبکہ اکثر جگہوں پر اس کی سہولت میسر نہیں، ایسے میں ڈونر کی فراہم کردہ معلومات پر ہی مریض کی صحت کا سارا دار و مدار ہوتا ہے۔*


*مثال کے طور پر کسی شخص کو کبھی یرقان(Viral Jaundice) ہوا اور پھر وہ مکمل طور پر صحتیاب ہو گیا، زندگی کے کسی حصے میں اسے خون دینے کی ضرورت پڑی مگر بلڈ بینک میں ہسٹری دینے کے دوران وہ اس بات سے بات سے انکاری ہو گیا کہ اسے کبھی یرقان ہوا ہے۔ اب بلڈ بینک میں کوئی ایسا نہیں کہ جو اس کے انکار کو چیلنج کر سکے، لہٰذا اس سے خون لے لیا جاتا ہے۔ اس خون کی اسکریننگ کے دوران کسی وائرس کی موجودگی کا ثبوت نہیں ملتا۔ اب یہ خون مریض کو لگا دیا جاتا ہے جس کے کچھ عرصہ کے بعد مریض کو انفیکشن ہو جاتا ہے۔*


*یہ اس لئے ہوا کہ وائرس اکثر انفیکشن ٹھیک ہو جانے بعد جسم میں چھپ کر (in inactivate form) زندگی کزارتے ہیں اور اسکریننگ کے دوران بھی شناخت نہیں ہوتے اسے وائرس کی لائف سائیکل کا window phase کہا جاتا ہے۔ جیسے ہی اس وائرس کو سازگار ماحول (مثلا بیمار جسم جس کا مدافعتی نظام کمزور پڑ چکا ہو) میسر آتا ہے یہ دوبارہ activate ہو کر انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔*


*یہ صوتحال اس وقت کی ہے کہ جب خون کی مکمل اسکریننگ کی گئی ہو، جہاں یہ سہولت میسر نہیں وہاں صورتحال کس قدر گھمبیر ہو گی !*


*بلڈ بینک کی بنیاد ہی ڈونر کی ایمانداری پر ہے اس لئے اگر آپ خون کا عطیہ دینے جا رہے ہیں تو پہلے اس بات کا اطمینان کر لیں کہ آیا آپ کا دیا ہوا خون کا عطیہ مریض کو زندگی ہی بخشے گا یا اس کے لئے وبالِ جان بن جائے گا۔*

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.