Type Here to Get Search Results !

Labortory errors


 *سوال

-:*

*لیبارٹری میں ممکنہ طور پر ھونے والے ایررز کون سے ھو سکتے ہیں ؟ ھر ایک ایرر کو وضاحت کے ساتھ بیان کریں۔*

*جواب-:*

۔ لیب ایررز سے مراد وہ غلطیاں ہیں جو ٹسٹ اڈوائس کرنے سے لیکر ان کے نتائج مرتب ھونے تک کے دوران سرزرد ھو سکتی ہیں۔ جس کے نتیجے میں مرض کی تشخیص اور مریض پر منفی اثرات مرتب ھو سکتے ہیں ۔ کیونکہ تمام تشخیص کا دارومدار لیبارٹری کے نتائیج پر انحصار کرتا ھے*

*جیسا کہ ھم جانتے ہیں کہ پتھالوجی لیبارٹری کے مختلف شعبوں میں امراض کی تشخیص کے لئے بے شمار ٹیسٹ کئے جاتے ہیں اور ان ٹسٹوں کے نتائج پرمریضوں کے علاج کا دارومدار ھوتا ھے۔ لیب رزلٹس میں مختلف قسم کی تبدیلیاں اور فرق عام طور پر مشاھدہ میں ملتے ہیں۔*

*کسی لیبارٹری کے لئے اپنی جارہ کردہ نتائج کو بہتر بنانا اور کوالٹی کنٹرولکو برقرار رکھنا انتہائی اھمیت کا حامل ھے۔* 


انیس سو نناونےمیں سب سے پہلے عالمی ادارہ صحت نے ایک طبی ادارے کی مدد سے لیب ایررز پر ایک اھم رپورٹ شائع کی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ مریضوں کی ایک بڑی تعداد میں ھونے والی اموات، کی وجہ طبی طور پر ھونے والی غلطیاں ہیں، جن میں لیب ایررز سر فہرست ہیں۔ ان غلطیوں میں تشخیصی غلطیاں، علاج کی غلطیاں ، علاج کے دوران معالج کی اڈوائس کو نظرانداز کرنے کی غلطیاں بھی شامل ہیں۔*

*ان غلطیوں کی روک تھام کے لیے عام طور پر جن اہم شعبوں کی نشاندہی کی جاتی ہے ان میں معالجین کی طرف سے لکھے گئے ٹیسٹ، مریض اور سیمپلز کی شناخت، سیمپلز جمع کرنا، سیمپلز کی نقل و حمل، سیمپل پروسیسنگ، تجزیاتی عمل کا معیار، اہم ٹیسٹ کے نتائج کی ترسیل، لیبارٹری کے ڈیٹا کی تشریح، اور لیبارٹری کے ڈیٹا کا معالجین تک رسائی شامل ہیں۔👉*

*کلینیکل لیبارٹری میں عام طور پر سامنے آنے والے لیب ایررز کو درج ذیل تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ھے۔*

*1-: تجزیہ کرنے سے پہلے۔

 

Pre-Analytical Errors.*

*2- تجزیہ کرنے کے دوران

 

Analytical Errors.*

*3 -: تجزیہ کرنے کے بعد

 

.Post-Analytical Error*


*۔ .Pre Analytical Errors

 لیب تجزیہ کرنے سے پہلے ھونے والی ممکنہ غلطیاں۔*

*اس سے مراد وہ تمام نتائج،خامیاں، اور غلطیاں ہیں

جو Lab.Test

 

کرنے سے پہلے سامنے آتی ہیں۔ جن کی وجہ سے لیبارٹری نتائج میں تبدیلیاں ھو سکتی ہیں۔ ایک سروے کے 

مطابق غلط رپورٹس کا %40 سے 60% حصہ -PreAnalytical Errors 

کی وجہ سے ھوتا ھے۔ یہ غلطیاں عام طور پر مریض کی وجہ سے، سیمپل ھینڈلنگ کی وجہ سے یا پھر سیمپل کولیکشن کی وجہ سے ھوتے ہیں*

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.