Type Here to Get Search Results !

۔۔۔ Sperm کے افعال۔۔۔۔



 *.۔۔۔۔۔ Sperm کے افعال۔۔۔۔.*

*1۔ یہ اندام نہانی میں خارج ہونے کے ڈیڑھ منٹ بعد رحم تک پہنچ جاتے ہیں۔*

*2۔ سپرم کی نارمل رفتار دو سے تین ملی میٹر فی منٹ ہوتہوتیںی ہے۔*

*3۔ یہ عورت کے بیضہ سے مل کر زائیگوٹ بناتے ہیں۔ اور حمل قرار پاتا ہے۔*

*4۔ سپرم کو پختہ ہونے میں تقریبا دس ہفتے لگ جاتے ہیں*

*5۔ ہر جرثومہ میں 23 کروموسومز پائے جاتے ہیں مگر صرف ایک جرثومہ حمل ٹھرانے کا باعث بنتا ہے۔*

*6۔ ایک خصیئہ 1500 سپرمز فی سیکنڈ پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ذہنی پریشانی اور ٹینشن کا شکار شخص میں یہ شرح نہایت کم ہوجاتی ہے۔*

*7۔ ایک صحت مند بالغ مرد ایک دن میں تقریبا 500 ملین سپرمز پیدا کرتا ہے۔* 

*8۔ سپرمز کی زندگی تقرئبا 72 گھنٹے ہوتی ہے۔ اگر اندام نہانی کا ماحول تیزابی ہوتو اس کی زندگی فقط چھے گھنٹے رہ جاتی ہے۔*


*۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔صحت مند سپرمز اور صحت مند اولاد۔۔۔۔۔۔۔۔۔*

*مرد کے sperms کا صحت مند ہونا صحت مند اولاد کی بنیادی شرط ہے۔ اگر مرد تمباکو نوشی شراب نوشی۔ تھکن کا شکار۔ وائرسی امراض میں مبتلاء ہوتو سپرمز نہایت کمزور ہوتے ہیں۔ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ قدرتی اور تازہ غذائیں کھانے والے جوڑوں کے ہاں پیدا ہونے والے بچے ذہنی اور جسمانی لحاظ سے تندرست اور توانا پائے گئے ہیں۔ بچے کی پلاننگ کیلیئے یہ بھی ضروری ہے کہ والدین کیفین ملے مشروبات اور ایسی چیزیں نہ کھائیں پیئیں جو جسمانی اور ذہنی طور پر ضرر رسان اثرات کی حامل ہوں۔*

*خیال رہے کہ سپرم مرد کی صحت کا آئینہ ہوتا ہے۔ صحت اچھی ہوگی تو۔سپرم بھی صحت مند و تندرست ہوں گے۔*کیفین ملی اشیاء کا استعمال سپرمز کو کمزور کردیتا ہے۔*


*منی کا لیبارٹری تجزیہ۔*


*منی کی طبعی مقدار Normal values.*


*1۔ مقدار Volume*

*اس کی نارمل مقدار 1.5 سے 5 ملی لیٹر تک ہوتی ہے۔ نارمل سے زیادہ یا کم مقدار اولاد پیدا کرنے میں اثرانداز ہوتی ہے۔*


*2۔ لیس دار Viscosity* *نارمل منی انڈیلی جائے تو قطرہ قطرہ گرتی ہے۔ زیادہ گاڑھی یا پتلی منی نارمل تصور نہیں کی جاتی۔*


*3۔ مائع حالت۔ Liquification*

*تازہ منی دس سے پندرہ منٹ میں مائع حالت میں تبدیل ہوجاتی ہے یا زیادہ سے زیادہ تیس منٹ تک منی کو مائع میں تبدیل ہوجانا چاہیئے۔*


*4۔ مائیکروسکوپک معائنہ Microscopic Exam*

*اس معائنہ میں سپرم کی تعداد حرکت اور سپرم کی ساخت نوٹ کی جاتی ہے۔ جو کہ درج زیل ہے۔*

*تعداد. Sperm Count*

*نارمل سپرم کی تعداد 60 تا 120 ملین فی ملی لیٹر ہوتی ہے اس سے کم سپرم کی تعداد ہو تو اولیگو سپرمیا oligospermia کہتے ہیں*

*جبکہ سپرم کی تعداد سرے سے موجود ہی نہ ہو تو ایزو سپرمیا azoospermia کہا جاتا ہے*

*طبعی حرکت.. Motality*

*نارمل حالت میں سپرم کا حرکت کرنا ضروری ہوتا ہے عمومی طور پر 60 تا80 فیصد سپرم حرکت کرنے چاہیے اگر سپرم کی حرکت 60 فیصد سے کم ہو تو یہ صحت مندی کی علامت نہیں ہے*

*طبعی شکل.. Shape*

*نارمل منی میں 20 تا 30 فیصد سے کم سپرم کی شکل نارمل سے مختلف ہوتی ہے اس سے زیادہ مقدار میں نارمل سے مختلف شکلیں مردانہ بانجھ پن کا باعث ہو سکتی ہیں۔*

*خون کے سفید و سرخ زرات. ۔WBC & RBC*

*نارمل منی میں خون کے سفید و سرخ زرات موجود نہین ہوتے اگر یہ موجود ہوں تو انفیکشن کی نشانی ہے۔ ایسی صورت میں حسب علامات سوزش و ورم کے لئے ادویہ کا استمعال ضروری ہوتا ہے۔*

*عموما شادی کے ایک دو سال بعد تک حمل نہ ٹھہرے تو میاں بیوی دونوں کے ٹیسٹ کرا لینے چاہیئے تاکہ کسی کمی کمزوری کے ظاہر ہونے پر فوری علاج کرایا جا سکے اکثر مرد اپنا ٹیسٹ کرانے سے کتراتے ہیں حالانکہ مردانہ ٹیسٹ نہایت آسان ہوتا ہے*

 *عمومی طور پر منی کا تجزیہ درج ذیل کفیات مین معاون ثابت ہوتا ہے۔*

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.