*سوال -: سیمن اینالائسز ٹیسٹ کیا ہوتا ہے ؟ اس ٹسٹ کو کروانے کا مقصد کیا ہے ؟*
۔ *Semen Analysis۔ ۔*
*سیمن اینالائسز یعنی منی کا لیبارٹری تجزیہ مردانہ بانجھ پن کا پتہ لگانے والا بنیادی ٹیسٹ ہے۔ کسی تشخیص سے پہلے یہ ٹیسٹ کرلینا ضروری ہے۔ اس ٹیسٹ کا بہتر اور بہیترین سیمپل لینے کے لیئے مرد کو ہاتھ کے زریعے اپنا مادہ منویہ نکالنا پڑتا ہے اس مادے کا آدھے گھنٹے کے اندر اندر لیبارٹری ٹیسٹ کرلیا جاتا ہے۔ ایک نوجوان مرد کی منی کے سپرمز کی نارمل رپورٹ اور تفصیل درج زیل ھے*
*سپرم کی ساخت*
*ہر ایک سپرم کے تین حصے ہوتے ہیں۔*
*1۔ سر Head اس کی مدد سے سپرم بیضہ میں داخل ہونے کیلیئے راستہ بناتا ہے۔ اس کا سر نیزے کی شکل کا ہوتا ہے*
*2۔ جسم۔ body*
*یہ سپرم کا درمیانی حصہ ہے جو جسم کہلاتا ہے۔ اس حصے سے حاصل کردہ توانائی کی وجہ سے سپرم کی دم حرکت کرتی ہے۔ اور سپرم تیزی سے آگے بڑھتا ہے۔*
*3۔ دم۔ Tail*
*دم کی حرکت سے سپرم تیرتا ہے اور بیضہ میں چھید کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔*