Type Here to Get Search Results !

What is hemoglobin


 *ھیمو گلوبن*


*ہیموگلوبن کو انگریزی میں hemoglobin یا haemoglobin کہا جاتا ہے جو haemo اور globin کا مرکب لفظ ہے۔ hemo اصل میں heme سے تعلق کو ظاہر کرتا ہے جو لوہا (Fe) رکھنے والا ایک سالمہ (مولیکیول) ہے جس کا تعلق خون کی رنگت سے ہوتا ہے اور یہی سالمہ دوسرے سالمے یعنی globin کے ساتھ ملکر haemoglobin کا سالمہ تیار کرتا ہے جس کے ذریعہ سے جسم میں آکسیجن کی نقل وحمل کا فعل انجام پاتا ہے۔ globin ایک پروٹین ہوتی ہے جس کی شکل گول ہوتی ہے۔*

*ہیموگلوبن ایک بڑا مولیکول ہوتا ہے جو پانی کے مولیکیول سے لگ بھگ 3500 گنا بھاری ہوتا ہے۔ ہوتا ہے۔ چونکہ ایک ہیموگلوبن کے مولیکیول میں صرف چار لوہے کے ایٹم ہوتے ہیں اس لیے ہیموگلوبن کا ایک مولیکیول آکسیجن کے صرف چار مولیکیول جذب اور خارج کر سکتا ہے۔ اگر خون میں ہیموگلوبن بالکل نہ ہوتا تو خون کی آکسیجن کو منتقل کرنے کی صلاحیت میں 70 گنا کمی آ جاتی ھے۔*

*ہیموگلوبن صرف آکسیجن کو پھیپھڑوں یا مچھلیوں میں گلپھڑوں سے پورے جسم کی بافتوں tissue میں پہنچانے کا کام ہی نہیں کرتا بلکہ بافتوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو پھیپھڑوں تک پہنچانے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ لیکن کاربن ڈائی آکسائیڈ ہیموگلوبن کے آئیرن سے نہیں بلکہ گلوبن سے چمٹتی ہے۔*


*ہیموگلوبن صرف خون کے سرخ خونی خلیہ کے اندر ہوتا ہے۔ اگر کسی وجہ سے یہ سرخ خلیئے ٹوٹ جائیں اور ہیموگلوبن باہر نکل کر پلازمہ میں شامل ہو جائے تو یہ گردوں کی چھلنی (Glomerulus) سے آرپار گزر کر گردوں کی انتہائی باریک نلکیوں میں جم جاتا ہے اور گردے کام کرنا بند کر دیتے ہیں۔ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب مریض کو غلط گروپ کا خون چڑھا دیا جائے۔ خون کے سرخ خلیئے اتنے بڑے ہوتے ہیں کہ گردوں کی چھلنی میں سے نہیں گزر سکتے اور گردوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتے۔*


*انٹارکٹیکا میں پائے جانے والے چند آکٹوپس کے خون کا رنگ سرخ کی بجائے نیلا ہوتا ہے کیونکہ ان کے خون میں ہیموگلوبن کی بجائے hemocyanin پایا جاتا ہے۔ ہیموسایانن میں لوہے کی بجائے تانبے کے ایٹم موجود ہوتے ہیں۔*


 *بلڈ بینک*

*خون انسانی زندگی کیلئے ایک اہم حیثیت کا حامل ہے۔ بدن میں خون کی کمی کے باعث مختلف قسم کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔ اکثر اوقات انسان کو خون کی کمی کا سامنا کرتا پڑتا ہے۔ جیسے کسی خاص بیماری کے موقع پر خون کو بدلنا پڑتا ہے  یا اگر ایکسیڈنٹ ہو جائے تو خون کی ضرورت پڑتی ہے۔ ایسے میں بر وقت خون دینے کیلئے بلڈ بینک بنائے گئے ہیں جہاں خون کو ذخیرہ کیا جاتا ہے اور ایمرجنسی کے موقع پر خون دیا جاتا ہے ۔*

*بلڈ بینک ایک ایسا مرکز ہے جہاں خون کے عطیہ کے نتیجے میں جمع ہونے والا خون ذخیرہ کیا جاتا ہے۔ اور بعد میں اسے خون کے ضرورت مند افراد یا مریضوں میں منتقلی کے لئے محفوظ کیا جاتا ہے۔ "بلڈ بینک" کی اصطلاح عام طور ھسپتال کے اس اھم شعبہ سے بھی مراد لیجاتی ھے۔ جہاں پر خون کو محفوظ کیا جاتا ہے۔ مریضوں کی ضرورت کی بنا پر انہیں فراہم کیا جاتا ہے اورجہاں خون کی مصنوعات کا ذخیرہ ہوتا ہے۔ بلڈ بینک میں خون کو محفوظ کرنے سے پہلے خون کا عطیہ کرنے والے افراد کے خون کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے تاکہ متیض یا ضرورت مند فرد کو خون کی منتقلی سے متعلقہ منفی واقعات کے خطرے کو کم یا ختم کیا جا سکے تاہم بلڈ بینک کسی کلیکشن سینٹر کا درجہ بھی رکھتا ھے، جہاں صرف خون کو اکٹھا اور محفوظ کیا جا سکے اور اسپتالوں میں مریضوں کو منتقل کیا جا سکے ۔*

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.