Type Here to Get Search Results !

FPP MEANING IN MEDICAL TERM

 



*ایف پی پی*


*ایف ایف پی کا مطلب فریش فروزن پلازما (Fresh frozen plasma) ہے۔ یہ خون سے خلیات الگ کرنے کے بعد بچ جانے والا مائع ہے۔ یہ خون کی طرح سرخ رنگ کی بجائے پیلاہٹ مائل سفید رنگ کا ہوتا ہے۔ اور خون کے برعکس FFP ہمیشہ جمی ہوئی حالت میں دستیاب ہوتا ہے کیونکہ یہ منفی 18 ڈگری سنٹی گریڈ سے بھی کمتر درجہ حرارت پر محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ سرخ خون کی بوتل 25 دنوں تک قابل استعمال ہوتی ہے لیکن ایف ایف پی مخصوص حالات اور مخصوص درجہ حرارت پر رکھ کر ایک سال کے اندر استعمال کیا جا سکتا ہے۔*

*اگر جراحی یا چوٹ کی وجہ سے کسی مریض کا بہت سارا خون ضائع ہو جائے تو اسے کئی بوتل خون کے علاوہ FFP کی کئی تھیلیوں کی بھی ضرورت پڑتی ہے جس میں کسی حد تک فیکٹر V اور VIII موجود ہوتے ہیں جو خون جمنے کے میکینزم کو بحال کر دیتے ہیں بشرطیکہ پلیٹلیٹ کی کمی نہ ہو۔*

*ہیموفیلیا A کے مریضوں میں فیکٹر VIII کی کمی ہوتی ہے۔*


ایف ایف پی کی تھیلی 👇

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.