Type Here to Get Search Results !

Reticulocytes

 


*۔ Reticulocytes قدرے ناپختہ خون کے سسرخ خلیات ھوتے ہیں۔ ریٹیکولوسائٹ کاؤنٹ خون کا ایک ٹیسٹ ہے جو خون میں ان خلیوں کی مقدار کی پیمائش کرتا ہے۔ خون کے یہ Immature سرخ خلیات انیمیا کی تشخیص میں مددگار ھوتے ہیں انیمیا میں، جسم خون کے سرخ خلیات (RBCs) کی پیداوار بڑھاتا ہے، اور ان خلیوں کو بالغ ہونے سے پہلے خون کے دھارے میں بھیج دیتا ہے۔ یہ Slightly Immature خلیات ریٹیکولوسائٹس کہلاتے ہیں*

*۔ Reticulocytes عام طور پر RBC کی کل گنتی کا 1% بناتے ہیں، لیکن خون کی کمی کی تلافی کرتے وقت یہ 4% کی سطح سے تجاوز کر سکتے ہیں۔*

*ریٹیکیولوسائیٹس کا ٹسٹ کرنے سے اس بات کا تعین ھو جاتا ھے کہ کیا بون میرو میں خون کے سرخ خلیے مناسب شرح پر بن رہے ہیں۔*

*خون میں ریٹیکولوسائٹس کی نارمل سے زیادہ تعداد اس بات کی علامت ہے کہ وہ بون میرو کے ذریعہ کتنی جلدی تیار اور خون کے دھارے میں شامل ھو رھے ہیں*

*۔ وہ صحت مند بالغ افراد جو خون کی کمی نہیں رکھتے ان میں ریٹیکیولوسائیٹس کی تعداد تقریباً 0.5% تا 2.5% ہے۔*

*ریٹیکیولوسائیٹس کی معمول یا نارمل کی حد ہیموگلوبن کی سطح پر منحصر ہے۔*

 *ہیموگلوبن خون کے سرخ خلیوں میں ایک پروٹین ہے جو آکسیجن لے جاتا ہے۔ اگر ہیموگلوبن کم ہو، خون بہہ رہا ہو یا سرخ خلیات تباہ ہو جائیں تو پھر ریٹیکیو لوسائیٹس کی حد نارمل سے زیادہ ہو جاتی ہے۔*


*۔Reticulocytes کے غیر معمولی نتائج کا مطلب مندرجہ زیل کلینیکل پچیدگیاں ھو سکتی ہیں۔ عام طور پر ریٹیکولوسائٹس کی تعداد معمول سے زیادہ اس کی نشاندہی کر سکتی ہے:-*


👈 *خون کی کمی یعنی ہیمولٹک انیمیا کی وجہ سے خون کے سرخ خلیات Matchure ھونے سے پہلے تباہ ھو جائیں*

👈 *خون بہنے کی صورت میں*

👈 *۔fetus یا نوزائیدہ میں خون کی خرابی* *(erythroblastosis fetalis)*

👈 *گردے کی بیماری،* 

👈 *اریتھروپوئٹین نامی ہارمون کی بڑھتی ہوئی پیداوار کی وجہ سے*

*اس کے علاوہ ریٹیکیو لوسائٹس کا معمول سے کم ہونا اس بات کی نشاندہی کر سکتا ہے کہ :-*

👈 *بون میرو کی ناکامی (مثال کے طور پر، کسی خاص دوا، ٹیومر، تابکاری تھراپی، یا انفیکشن سے)*

👈 *جگر کا سروسس*

 *آئرن کی کم سطح، یا وٹامن B12 یا فولیٹ کی کم سطح کی وجہ سے خون کی کمی*

👈 *دائمی گردے کی بیماری*


*👈نوٹ -: حمل کے دوران Reticulocyte کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔*

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.